ڈاکٹر فاروق ستار کا ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے رابطے کا فیصلہ

کراچی : ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے اپنے ایک پروگرام میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کومدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی ہدایت پر تنظیم بحالی کمیٹی کا وفدآج ایم کیو ایم بہادرآباد مرکز پہنچے گا۔ تنظیم بحالی کمیٹی کا وفد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو مذکورہ پروگرام میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے آئندہ اتوار کو پی آئی بی اسٹیڈیم میں محفل سماع منعقد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈاکٹر فاروق ستار نے دبئی میں سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے اہم ملاقات کی تھی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سندھ اور بالخصوص کراچی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال اور طویل مشاورت کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More