تازہ ترین
ڈاکٹر فیصل سلطان  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر

ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر

اسلام آباد:(03 اگست 2020)ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا،ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی صحت ہوں گے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کو ڈاکٹر ظفر مرزا کی جگہ معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کرونا وائرس پر وزیراعظم کے فوکل پرسن بھی ہیں،اس کے علاوہ ان کے پاس شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی عہدہ ہے۔

یاد رہے کہ 29 جولائی کو وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top