تازہ ترین
صدر مملکت اور دیگر سیاسی رہنماوں کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد

صدر مملکت اور دیگر سیاسی رہنماوں کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد: (1 اگست 2020) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر سیاسی رہنماوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ آج کا دن ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے۔ آج کے دن مظلوم کشمیریوں کو بھی یاد رکھا جائے جو بھارت کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا عوام عید کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہرگز نظرانداز نہ کریں۔ بڑی طاقتور حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔ قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کو بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے، ضرورت مند اور نادار افراد کو تلاش کر کے ان تک قربانی کا کچھ حصہ ضرور پہنچائیں۔

عید الاضحی کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے پیغام میں عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے کہتے ہیں عوام کورونا وبا کے پیش نظر عید سادگی کے ساتھ اپنے گھروں میں منائیں۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی پیغام میں اہل وطن کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ یہ عید مخصوص حالات میں آئی ہے اور یہ حالات ہم سے خاص احتیاط کا تقاضا کر رہے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ عیدالضحی کے موقع پر احتیاطی تدابیر اور سادگی اپنائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کےکہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہر مسلمان کو اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی یاد دہانی ہےآج ہر مسلمان کو اپنی انا کو قربان کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے ، خوشی کے اس دن مظلوم کشمیریوں کو بھی یاد رکھا جائے جو بھارت کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے بھی قوم کو مباکباد کا پیغام دیا اور ایس او پیزز پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کی۔

Comments are closed.

Scroll To Top