تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی مقام پر پہلی بار ماسک پہن لیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی مقام پر پہلی بار ماسک پہن لیا

واشنگٹن: (12 جولائی 2020) کئی بار عوامی مقامات پر ماسک پہنے سے انکار کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی مقام پر پہلی بار ماسک پہن لیا۔ امریکی صدر نے میری لینڈ کے ملٹری اسپتال کے دورہ کے دوران ماسک پہنا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ملٹری اسپتال میں زیرعلاج فوجیوں اور فرنٹ لائن طبی عملے سے ملاقاتیں کیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کئی مواقع پر ماسک پہنے سے انکار کرچکے ہیں جس پر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top