امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلیے نیا سفیر نامزد کردیا۔ وہائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ بلوم دو ہزار انیس سے تیونس میں سفیر تعینات تھے۔

ڈونلڈ بلوم افغانستان،لیبیا،مصر،اسرائیل سمیت متعدد ممالک میں سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈونلڈ بلوم کی تعیناتی کی حتمی منظوری امریکی سینیٹ دے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More