کراچی:اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک سو اکیاسی روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر60پیسے کے اضافے سے179.80سے180.40پربند ہوا تھا ۔
سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر181روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان ہے ۔
انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو ڈالر کی قدر میں اضافے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈالرمہنگاہونے سے ہماراٹریڈ ڈیفیسٹ اور امپورٹ کابل بڑھ رہا ہے۔