کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 جبکہ انٹر بینک میں 51 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کےاضافے سے امریکی ڈالر 202 روپے سے 203 روپے پر پہنچ گیا۔
جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں 51 پیسے کے اضافے سے امریکی ڈالر 201.41 سے 201.92 پربند ہوا۔