اسٹاک مارکیٹ میں مندی 42 ہزار کی حد بھی گنوا دی، ڈالر کو پر لگ گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا ہنڈریڈ انڈیکس نے 42 ہزار کی حد گنوا دی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں منفی رجحان رہا۔ مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 42 ہزار کی حد گنوا بیٹھا۔ مارکیٹ 239پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار772 پربند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر353 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 214کمپنیوں کے شیئرزمیں کمی جبکہ118کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,311 جبکہ کم ترین سطح 41,724 رہی۔

ڈالرکی اونچی اڑان جاری۔ انٹربینک میں ڈالر1 روپے56 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 235روپے 88پیسے پربند ہوا۔ گذشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 234روپے 32پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 2 روپے بڑھ گئی۔ 2روپے کے اضافے سے ڈالر 241روپے پر پہنچ گیا۔ گذشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر 239 روپے پربند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More