اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1روپے کی کمی

کراچی: آج انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1روپے کی کمی ہوئی جس کے بعدڈالر 179.50 سے 178.50پر آگیا جبکہ انٹربینک میں بھی ڈالر 29 پیسے کی کمی سے176.77 سے 176.48پر بند ہوا-

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کے فنڈز ملنے کے بعد ہوئی۔یہ رقم اسٹیٹ بینک میں بطور ڈیپازٹ رکھی جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More