ڈالر کی اڑان جاری، سونے کی قیمت میں کمی

ڈالر کی اڑان جاری۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ۔ سونے کی قیمت میں 850 روپے کی کمی۔

جمعہ کو بھی ڈالر کی اڑان برقرار رہی۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 12 پیسے مہنگا ہوکر 237 روپے کا ہوگیا۔ تاہم دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 236.84 روپے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 242 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 241 روپے پر بند ہوا۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جمعہ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 55ہزار روپےہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 728روپے کی کمی سے 1 لاکھ32 ہزار 888روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کی کمی سے1667ڈالر ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More