انٹر بینک میں ڈالر 240 روپے کا ہو گیا

کراچی؛ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث امریکی ڈالر کی اونچی اڑان اور پاکستانی روپے کے زوال کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 240 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 92 پیسے مہنگا ہو کر 239 روپے 94 پیسے کا ہو چکا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 244 روپے کا ہو گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More