ڈالر کی اُونچی اُڑان کا سلسلہ جاری

کراچی: ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 9 پیسے مہنگی ہو گئی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

چند روز قبل برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے فچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئندہ سال تک امریکی ڈالر 180 روپے کی سطح پر پہنچ جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہو گیا، اور قیمت 171 روپے 04 پیسے سے بڑھ کر 171 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف ملک پر چھائی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 661.30 پوائنٹس گر گیا جس کے باعث 100 انڈیکس 43221.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More