پی ٹی آئی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے منحرف ایم این ایز اور ایم پی ایز کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت تین رکنی بینچ تحریک انصاف کے منحرف ایم این ایز اور ایم پی ایز کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر سماعت کی ۔ای سی پی نے پی ٹی آئی کے بیس ایم این ایزکو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے وکیل نے جواب جمع کروایا جس پر وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن سے جواب پڑھنے کی مہلت مانگ لی۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More