برطانیہ میں زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان جھگڑے کا انکشاف

اسلام آباد: برطانیہ میں منعقدہ اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس میں وزیر مملکت زرتاج گل اورمعاون خصوصی امین اسلم کے درمیان جھگڑے کے انکشاف پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

چیئر مین کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا کہ لندن میں منعقد اقوام متحدہ کے تحت ماحولیات کانفرنس کے دوران وفاقی زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد زرتاج گُل وطن واپس آ گئی ۔

ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ گلاسکو کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی۔نیپال اور دوسرے ممالک کے وفد کو پاکستان کیمپ میں کسی افسر نے ریسیو نہیں کیا۔

چیئر مین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث قومی خزانے کا کروڑوں روپے ضائع ہوا۔ رانا تنویر حسین نے آڈٹ حکام کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More