غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ڈسپلے سینٹرقائم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹرقائم کر دئیے ہیں ۔ڈسپلے میں غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنہ کے لئے رکھی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کے لئے غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹرقائم کر دئیے ہیں جہاں غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنہ کے لئے رکھی جائیں گی۔اس دوران ووٹرز اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ناموں کے اندراج اورکوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ملک بھر میں کل 20159 ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ڈسپلے سینٹر21مئی 2022سے لے کر 19جون 2022 تک کھلے رہیں گے۔صوبہ پنجاب 12037، سندھ 3609 خیر پختونخوا ہ میں 3040 جبکہ بلوچستان میں 1473 ڈسپلے سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اگر کسی اہل فرد کا ووٹ درج نہیں ہے تو وہ شناختی کارڈ کے مستقل یاعارضی پتہ کےمطابق اپنا ووٹ درج کروا سکتا ہے۔ غیر متعلقہ یا فوت شدہ ووٹرز کے ووٹ کااخراج اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے۔ سرکاری ملازمین او ر ان کے اہل خانہ عارضی پتہ پر اپنے ووٹ کا اندراج و منتقلی کرواسکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More