پی آئی اے کے طیارے کی پھٹے ٹائر کے ساتھ ٹیک آف کا ا نکشاف

کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی گوادر سے کراچی پرواز کے طیارے کی پھٹے ٹائر کے ساتھ ٹیک آف کرنے کا ا نکشاف ہوا ہے۔رجسٹریشن نمبر (اے پی، بی کے کے)کے حامل اے ٹی آر طیارے کے ٹائر کے مبینہ ٹکڑے گوادر ائرپورٹ پر گرے۔

پی آئی اے کی گوادر سے کراچی پرواز کے طیارے کی پھٹے ٹائر کے ساتھ ٹیک آف کا ا نکشاف ہوا ہے ۔ اے ٹی آر طیارے کے ٹائر کے مبینہ ٹکڑے گوادر ائرپورٹ پر گرے۔

ائر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پرواز نمبر پی کے 504 کے ٹائر پھٹنے کی اطلاع دی گئی ۔60 افراد کے ساتھ کراچی ائرپورٹ پر پائلٹ نے بائیں وہیل کے پھٹے ٹائر کے ساتھ ٹیکسی کے بعد طیارہ بے پر لگایا ۔

طیارے سے اترنے کے بعد پائلٹ کی جانب سے ٹائر پھٹے ہونے پر حیرت کا اظہار کیا گیا ۔ ٹائر پھٹا ہونے کے باعث متاثرہ طیارے کی سکھر کے لئے پرواز نمبر پی کے536 کو منسوخ کر دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گوادر سے ٹیک آف کے وقت چینکگ کے تحت ٹائر میں کوئی پرابلم نہیں تھا۔کپتان نے لینڈنگ بھی نارمل طریقے سے کی، ٹائر میں خرابی کا علم فزیکل چیکنگ پر ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More