ڈیرہ اسماعیل خان:شدت پسندوں کی سیکورٹی فورسسز پر فائرنگ،دوشدت پسند مارے گئے

ڈیرہ اسما عیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکورٹی فورسسز کا علاقہ کوٹ دولت اور اٹل شریف میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسسز پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے دوشدت پسند مارے گئے۔

ڈیرہ اسما عیل خان کے تحصیل کلاچی کے علاقہ دولت اور کوٹ اٹل شریف میں شدت پسندوں کی موجود کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیس اپریشن کیا گیا۔ شدت پسند وں نے سیکورٹی فورسسز پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے دوشدت پسند مارے گئے۔ مارے جانے والے شدت پسندوں کا تعلق ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ سے بتایاجاتا ہے جن کی شناخت محمد رمضان اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے ۔

یہ گروپ پولیو ٹیموں پولیس اور سیکورٹی فورسسز پر حملے کرنے میں ملوث تھے۔شدت پسندوں کے قبضہ سے 3 ایس ایم جی ایک ایم فور ۔7 میگزین ۔بھاری مقدار میں بارود برآمد ہوا ہے جبکہ ان کا کمانڈر شیرین خان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More