نوجوانوں کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل طور طریقوں کو اپنانا ہوگا، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل طور طریقوں کو اپنانا ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے روانڈا میں دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کے اجلاس پر روانڈا کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اجلاس سے خطاب کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2023 میں پاکستان دولت مشترکہ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ دولت مشترکہ ممالک میں 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل طور طریقوں کو اپنانا ہو گا اور دولت مشترکہ ممالک میں 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More