ہمارے صوبے میں گیس کا مسئلہ ہے مگر میں نے سخت بات نہیں کی، پرویزخٹک

اسلام آباد: وزیردفاع پرویز خٹک نےکہاہےکہ ٹی وی دیکھ کر حیران ہوگیا کہ اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا۔آپ لوگوں نےبڑا ہنگامہ کردیا۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہونے والی تلخ کلامی پر اپنا موقف دیتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی سخت بات نہیں کی ۔ میں وزیراعظم کے خلاف نہیں ہوں اور نہ ہوسکتا ہوں۔ہمارے صوبے میں گیس کا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نےبڑا ہنگامہ کردیا ۔ٹی وی دیکھ کر حیران ہوگیا کہ اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا گیا ۔ میڈیا سےکہتاہوں اس کو روکیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More