کراچی میں ایک ہی روز کے دوران ڈائیریا کے1372 کیسز رپورٹ

سندھ بھر میں ڈائیریا کیسز میں اضافہ ، کراچی میں ایک ہی روز کے دوران ڈائیریا کے تیرہ سو باہتر کیسز رپورٹ۔ دو ماہ کے دوران صرف کراچی میں چالیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ڈائیریا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ صرف کراچی میں ایک ہی روز میں ڈائیریا کے 1372 کیسز سامنے آئے ، دو ماہ کے دوران کراچی میں رپورٹ ہوئے کیسز کی تعداد چالیس ہزار سے زائد ہے۔

کراچی کا ضلع جنوبی اور غربی ڈائیریا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ، ایک روز کے دوران جنوبی میں 469 جبکہ ضلع غربی میں 357 کیسز رپورٹ ہوئے، کورنگی میں 187، وسطی میں 129، شرقی 106، ملیر 96 جبکہ کیماڑی میں ڈائیریا کے 29 کیسز سامنے آئے ۔دوماہ کے دوران ڈائیریا کے باعث ایک ہلاکت کیماڑی سے رپورٹ ہوئی۔

ایک روز کے دوران حیدرآباد ڈویژن میں ڈائیریا کے 1922 کیسز رپورٹ ہوئے، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 507، میر پور خاص ڈویژن میں 445، سکھر ڈویژن میں 354 جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں ڈائیریا کے 414 کیسز سامنے آئے۔طبی ماہرین کے مطابق ڈائیریا سے تحفظ کے لیے گرم موسم میں شہری صاف پانی کا استعمال زیادہ رکھیں جبکہ بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More