ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن2 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی مصدقہ موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ہتھیار برآمد کرلیا گیا ہے۔ اسلحہ میں مشین گنز، دستی بم اور مختلف بور جی گولیاں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانے کے اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔ جن میں اہم دہشت گرد کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل بھی شامل تھا۔

دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران محاصرہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ یہ دہشت گرد تربت اور پسنی کے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اورگولیاں برآمد بھی کرلی گئیں۔ ہتھیار سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونے تھے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہےکہ دہشت گردوں اور ان کےسہولت کاروں کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے۔ بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More