ڈھاکا ٹیسٹ:پاکستان نے300 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 300 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔

شیربنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں بوندا باندی کے سبب آج چوتھے روز کا کھیل تاخیر سے شروع ہوا، شاہینوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز کے ساتھ پہلی اننگز کا سلسلہ جوڑا۔ اظہرعلی نے 4 رنز بنائے تھے کہ عبادت حسین کی بال پر کیچ دے بیٹھے، بابر اعظم کو خالد احمد نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

گذشتہ روز بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی تھی جبکہ گزشتہ روز بھی پورے دن میں صرف 6 اوورز پھینکے گئے تھے یعنی ابتدائی 3 دن میں صرف 63 اوورز کرائے جا سکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور اظہر علی کے بعد آج محمد رضوان اور فواد عالم نے بھی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، رضوان نے 86 گیندوں پر ایک چھکا اور 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی جبکہ فواد عالم نے 96 گیندوں پر 7 چوکے لگا کر نصف سنچری اسکور کی۔

آج چوتھے روز کے کھیل کے آغاز میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اظہر علی آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد رضوان اور فواد عالم کے درمیان 100 رنز سے زائد رنز کی شراکت داری ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More