تازہ ترین
انشاءاللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے، ترجمان پاک فوج

انشاءاللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:(13جولائی 2020)ترجمان پاک فوج نے شہدائے کشمیر کو زبردست سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کے لہو کا ایک ایک قطرہ نہ فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی معاف۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کے عظیم شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دنیا بھرمیں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے۔

اسی مناسبت سے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم شہدا بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، بھارتی مظالم، ناقابل تسخیر جذبے، جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہدا کے لہو کا ایک ایک قطرہ نہ فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی معاف،انشاءاللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top