ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت کراچی کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کی زیر صدارت شہر کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کے دوران شہر کی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص بڑھتے ہوئے جرائم کا جائزہ لیا گیا ، اس کے علاوہ اجلاس میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق ہونے والے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More