تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں “را” ملوث ہوسکتی ہے، ڈی جی رینجرز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں “را” ملوث ہوسکتی ہے، ڈی جی رینجرز

کراچی: (29 جون 2020) ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دستی بم حملے اور فائرنگ کے واقعے میں “را” کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔

رینجرز ہید کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجرجنرل عمر بخاری نے کہا کہ اس حملے میں “را” ملوث ہو سکتی ہے۔ یہ واقعہ کسی ہوسٹائل ایجنسی کے بغیر نہیں پیش آسکتا تھا۔ یہ حملہ چائینیز قونصلیٹ کے حملے سے مماثلت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ 10 بج کر 2 منٹ پر پیش آیا۔ پولیس، رینجرز اور پی ایس ایکس کے پرائیوٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور 8 منٹ میں چاروں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پریس کانفرنس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر اور ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گاڑی اور پاس سے برآمد ہونے والا سامان (جس میں اسلحہ، کھانے پینے کی اشیاء اور جوتے شامل ہیں) تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی ذمہ داری بی ایل اے کے مجید گروپ نے قبول کرلی ہے تاہم  حتمی فیصلہ تحقیقات کے بعد ہی جا سکے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top