ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کردی جائے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کردی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت ایک صفحے پر ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے کبھی نہیں رہے جتنے آج ہیں اور اس کا سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی جاتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس کے تقرر کے تمام معاملات طے پاچکے ہیں ۔ تقرر کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے خوشگوار قریبی تعلقات ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More