منحرف ارکان 7 دن میں پوزیشن واضح کریں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی کوسات روز کے اندر اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ انہیں سات دن کے اندر پوزیشن واضح کرنے کا کہا گیا ہے۔ایک ہفتے بعد ان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کاروائی ہوگی جبکہ تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے۔مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More