وزیراعظم شہبازشریف کو سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے ۔ میران شاہ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میران شاہ پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی ۔وزیر اعظم نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع میں لازوال قربانیاں دینے والے دھرتی کے بہادر بیٹوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سرحد پار سے دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر خصوصی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو سرحد پر باڑ لگانے کی صورتحال سمیت مغربی بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے دہشت گردی کی کمر توڑنے میں کامیابی پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More