وزیراعظم کو سی پیک اور اسپیشل اکنامک زونز پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت دورہ چین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک اور اسپیشل اکنامک زونز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت دورہ چین کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندیاسد عمر،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر حماد اظہر اور قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف سمیت دیگر حکام شریک ہوئے ۔

وزیر اعظم عمران خان کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور اسپیشل اکنامک زونز پربریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم کو سرمایہ کاری،تجارت،انفارمیشن ٹیکنالوجی اورزراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانےپر بھی بریف کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔دورہ چین مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More