چیلنجز کے باوجود ہماری توجہ روایتی صلاحیتوں پر مرکوز ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز ملتان کا دورہ کیا اور فیلڈفارمیشن کی تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابقآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈفارمیشن کی تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کی تعریف کی۔آرمی چیف کوفارمیشن کی آپریشنل، تربیتی اورانتظامی امورپر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تمام ترچیلنجز کے باوجود ہماری توجہ روایتی صلاحیتوں پرمرکوز ہے۔آئی ایس آر، ایئر ڈیفنس، سائبر اینڈ میکانائیزیشن میں صلاحیت بڑھانےپر توجہ دی جارہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More