سندھ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 28 کیس رپورٹ

کراچی: سندھ بھر میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 28 کیس رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 16 کا تعلق کراچی سے ہے۔

گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران حیدرآباد سے 6، مٹیاری سے 1، تھرپارکر سے 1 اور عمرکوٹ سے 4 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں دسمبر میں ڈینگی کے 370 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

رواں ماہ کراچی کے ضلع شرقی سے 83، ضلع وسطی سے 72، ضلع کورنگی سے 48، ضلع جنوب سے 36، ضلع غربی سے 28 اور ضلع ملیر سے 24 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سندھ میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 6287 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سندھ میں اب تک ڈینگی کے باعث 26 اموات ہوچکی ہیں، کراچی سے 21، حیدرآباد سے 3 مٹیاری سے 1 اور تھرپارکر سے 1 اموات رپورٹ ہوئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More