پنجاب میں ڈینگی بے قابو، صوبے میں مزید 459 مریض رپورٹ

لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے چار سو انسٹھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں ڈینگی نے اپنے پنچے مزید گاڑ لیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 459 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔لاہور سے ڈینگی کے 346 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

راولپنڈی سے ڈینگی کے 46، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 6 مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز حافظ آباد اور قصور سے 4 چار ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More