پنجاب میں ڈینگی مچھر کے وار،مزید 204 نئے کیسز رپورٹ

لاہور: پنجاب میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوان صوبے بھر میں 204 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر بے قابو ہوتا جا رہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 204 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 159 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 11، گوجرانولہ سے 7 جبکہ فیصل آباد سے 6 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More