لاہور میں ڈینگی کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

لاہور : ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کا ٹیسٹ کروانے کے لئے سروسز اسپتال میں غیر معمولی رش لگ گیا ہے، ٹیسٹ کرانے کے لیے مریضوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کے لیے بیڈز کم پڑگئےہیں جس کے بعد 1 بستر پر 4،4 مریضوں کا علاج کیا جانے لگا ہے۔

ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کا علاج کرسیوں پر ہونے لگا ہے ، اوروارڈ کے بجائے کوریڈور میں بیڈز لگادیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More