پنجاب میں ڈینگی کی تباہ کاریاں جاری، مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر ڈینگی مچھر نے تباہی مچا رکھی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ سو پچیس نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب بھرمیں کوروناکےبعدڈینگی مچھرکےوارجاری ہیں ۔ گزشتہ 24گھنٹے میں صوبہ بھرسےڈینگی کے525مریض رپورٹ ہوئے ۔لاہورسےڈینگی کے414مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال پنجاب بھرسےڈینگی کیسزکی تعداد18,175ہوگئی۔

گزشتہ روزپنجاب میں ڈینگی بخارکےباعث5اموات رپورٹ ہوئی جبکہ رواں سال پنجاب بھرمیں ڈینگی بخارکےباعث68افرادجان کی بازی ہارگئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More