ڈینگی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں 191 اور اسلام آباد میں 128 نئے کیسز

کراچی میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں 161 اور اسلام آباد میں 128 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں161 کیسز رپورٹ ہو ئے۔ ضلع وسطی 48 کیسز، ضلع شرقی میں36، ضلع کورنگی میں 32 ، ضلع جنوبی میں 25 اور غربی میں چار کسیز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر کراچی سے رواں سال اب تک 3 ہزار 434 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی سے9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں بھی ڈینگی کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 128 کیسز سامنے آ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد کےدیہی علاقوں میں 75 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 53 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 553 ہو گئی۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 318 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں اب تک ڈینگی سے 4 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More