آج ایم کیوایم کےساتھ ظلم وبربریت کامظاہرہ کیاگیا، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران سماعیل کا کہنا ہے کہ آج ایم کیوایم کے ساتھ ظلم وبربریت کامظاہرہ کیاگیا۔۔پرامن احتجاج کرنےوالوں سے پرامن طریقے سے بات کرنی چاہئے۔

وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنےایم کیوایم پاکستان کے کارکنان پرپولیس کی شیلنگ اورلاٹھی چارچ پر گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرنےوالوں سے پرامن طریقے سے بات کرنی چاہئے۔آج ایم کیوایم کےساتھ ظلم وبربریت کامظاہرہ کیاگیا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت کومعاملےپربڑےدل کامظاہرہ کرناچاہئے۔آج پولیس گردی میں خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More