سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا کام شروع

کراچی: شہری انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا کام شروع کردیا ۔ حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندر ونی حصوں کو توڑا جارہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کے حکم کے بعد کمشنر کراچی ٹیم کے ہمراہ نسلہ ٹاور پہنچ گئے اور نسلہ ٹاورگرانے کیلئے دوبارہ افرادی قوت کی مددحاصل کرلی گئی ہے۔نسلہ ٹاورکے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ، حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندر ونی حصوں کو توڑا جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More