الیکشن میں تاخیر سے حکومت کو نقصان ہوگا ، شیخ رشید

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر اضافہ بہت بڑا ظلم ہے ۔

اب تک نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ودفریحہ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ سارامسئلہ عمران خان کو ہٹانےکےلیےکھڑاکیاگیا تاہم حکومت الیکشن میں جتنی دیرکرےگی،حکومت کواتنازیادہ نقصان ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں عہدے تقسیم کئے گئے ہیں۔ایک آدمی نے اپنا بیٹا وزیرخارجہ لگوادیا جبکہ شہبازشریف نے اپنا بیٹا وزیراعلیٰ بنوادیا ہے اور جس نے کبھی ایک اینٹ نہیں لگائی وہ وزیرمواصلات بن گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More