اقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں کیلئے گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، وفاقی سیکرٹریز اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان پوسٹ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 37 ارب 30 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔

اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے لئے ایس ایس جی سی کو فنڈز جاری کرنے کی سمری پر غور کیا گیا۔ا سٹیل ملز میں پیداواری سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے ادارے کو کم شعلہ گیس فراہم کی جا رہی ہے اسکا مقصد کوک اوون کی بیٹریوں اور ریفریکٹریز کے بھٹوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ ای سی سی نے بحث کے بعد 62.08 کروڑ روپے کے اجراء کی اجازت دیدیں۔ یہ رقم 8 ماہ کے بقایا گیس بلوں کی ادائیگی کے لئے خرچ ہوں گے وزارت فوڈ سکیورٹی کی تمباکو پر ٹیکس کی شرحوں پر نظر ثانی کی سمری پر بھی غور تمباکو کی تمام اقسام پر موجودہ ٹیکسوں کی شرحوں میں اضافے کی ضرورت پر زوردیا۔

کمیٹی نے وزارت تجارت کو ڈیوٹی ڈرا بیک کی مد میں 40.5 ارب روپے ، پاکستان پوسٹ کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 37.3 ارب روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی۔ چین سے پیٹرول کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ملک میں پٹرول کی درآمد پر 10 فیصد کسثمز ڈیوٹی عائد ہے چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے تحت پٹرول کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت تھی اس کے باعث پیٹرول کی درآمد میں مسابقت کی حوصلہ شکنی ہو رہی تھی۔

ای سی سی نے مختلف وزارتوں کی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دیدی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کیلئے 2.124 ارب کی ضمنی گرانٹس کی منظورکی ۔ ورلڈ بینک کے منصوبے کے تحت ایچ ای سی کیلئے 3.960 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری “افغانستان کے طلباء کو وظائف ایوارڈ” کی مد میں 7 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری گلگت بلتستان کونسل اور اس کے محکموں کے لئے 22.79 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 20.10 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری۔

وزارت داخلہ کیلئے 1.81 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری جیولوجیکل سروے آف پاکستان کیلئے 8.17 کروڑ کی ضمنی گرانٹس کی منظوری نیشنل سکول آف پبلک پالیسی، لاہور کیلئے 12.34 کروڑ کی ضمنی گرانٹس کی منظوری وزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے 57.81 کروڑ کی ضمنی گرانٹس کی منظوری پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کیلئے 24.32 کروڑ کی ضمنی گرانٹس کی منظوری۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More