شکست خوردہ عمران نیازی دھمکیاں دے رہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان یورپ کے خلاف باتیں کر کے پاکستان کی روٹی کو سکیڑنا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے دنیا اور دوست ممالک سے تعلقات کا بیڑہ غرق کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے کہاکہ اپوزیشن کے خلاف درجنوں کے حساب سے مقدمات درج کیے گئے جبکہ شواہد ایک بھی سامنے نہیں لاسکے۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے میرے خلاف پونے دوسال تحقیقات کی۔تمہیں شرم آنی چاہیے ایسی بات کرتے ہو، ایک دھیلا تم لیگی قائد اورمیرے خلاف ثابت نہیں کرسکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اب عمران خان کہہ رہے ہیں کہ عالمی سازش ہوئی۔ وزیراعظم نے معاشرے میں زہر گھولا ایسے شخص کی تقریرنہیں سنتا۔ کل اس نے کہا نوازشریف، شہبازشریف مغرب کے خلاف کیا بات کریں گے۔ ڈرون حملوں پرنوازشریف نے کچھ نہیں کیا تاریخ کومسخ کرنے کے مترادف ہے۔ نواز شریف ڈرون حملوں پر مقدمہ لڑتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ٹرمپ سے ملاقات میں بڑے اچھے انداز میں ملاقات کی اور کہا دوسرا ورلڈکپ لیکرآرہا ہوں۔ اس شخص نے دنیا اور دوست ممالک سے تعلقات کا بیڑہ غرق کر دیا۔ چین نے ہر ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ کس نے سی پیک کے خلاف دشنام تراشی کی۔ عمران خان، اسدعمر، پرویزخٹک نے سی پیک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈاکیا تھا۔ سی پیک میں قرضے اورانویسٹمنٹ بھی شامل ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے دن رات پروپیگنڈا کیا جاتا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے پونے چارسالوں میں پاکستان کے تعلقات کونقصان پہنچایا۔ شاہ محمود نے کہاکہ سعودی عرب کے بغیر ہی کشمیرکا مقدمہ لڑ سکتے ہیں۔ خط7 مارچ کو آیا تو 3 ہفتے کیوں چپ رہے؟ ۔نیشنل سیکیورٹی میں بعد میں گئے۔ اگرامریکا نے خط لکھا تھا تو اوآئی سی میں امریکی وفد کو کیوں دعوت دی۔خدا کا خوف کریں کس کوبیوقوف بنارہے ہیں۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ خود عمران نیازی نے ملتان میٹرو کے چینی کمپنی کے خلاف الزام لگائے۔ملتان میٹرومیں لگائے گئے الزامات آج تک ثابت نہیں کرسکے۔ چین کی کمپنیوں پربھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپ کا آخری ہتھکنڈا ہے۔ کل پارلیمان میں 172 ارکان موجود تھے۔ آپ اچھی طرح جانتے ہیں پرسوں شکست فاش ہو گی۔ شکست فاش نظرآنے پرایک لاکھ لوگوں کولانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ابھی تک ہمارے کسی ممبر، اتحادی پارٹیوں کو کوئی دھمکی والی کال نہیں کی گئی۔انتظامیہ سے سیکیورٹی کا کہا ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کوکئی دانے پھینکے گئے لیکن انہوں نے پرواہ نہیں کی۔ پرسوں عمران نیازی کو شکست فاش ہو گی۔ابھی عثمان بزدارکے استعفے کا پتا چلا ہے۔ کل ہی اجلاس بلا لیا گیا اس سے بڑی کوئی دھاندلی ہو سکتی ہے۔ پنجاب میں مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More