شکست عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے، احسن اقبال

راولپنڈی:مسلم لیگ ن نے مہنگائی مارچ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا کنونشن میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

مسلم لیگ ن کے زیر انتظام راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا کنونشن میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب کنونشن اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران نیازی کی ہار اس کا مقدر بن چکی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 23مارچ ہے جس دن عہد کیا گیا کہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق ایک آزاد ملک بنائیں گے۔ہمیں اب کسی کرسی کا لالچ نہیں ہے اب ہم نے ان بچوں کو بہتر پاکستان دینا ہے۔ایسا پاکستان جو معاشی طور پر مضبوط ہو۔آج ن لیگ کی جنگ اس ملک کے مستقبل کی جنگ ہے۔یہ ایک بڑی جنگ ہے جسے ہم نے جیتنا ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت نواز شریف کا ہٹاکران بد بختوں کو اقتدار دیا گیا۔ساڑھے تین چار سالوں میں اس نے کوئی ترقی نہیں کی۔ اس کا نہ کوئی ویژن ہے نا سوچ ہے بس ایک بات آتی ہے کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

کنونشن سے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے خطاب کے کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے ثابت کیا کہ لوگ اس نا اہل حکومت سے تنگ ہیں ۔ہماری مرکزی قیادت 28 مارچ کے اسلام آباد کے جلسے میں آنے کی دعوت دینے آئی ہے ۔ یہ لانگ مارچ بے روزگاری نفرت کے خلاف ہے اور انتقام کی سیاست ختم کرنے کے خلاف ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More