پی ایس ایکس 100انڈیکس میں 99 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 99پوائنٹس کی کمی سے اختتام پذیر ہوگیا۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روزمندی رہی ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 99 پوائنٹس کی کمی 45 ہزار553 پر بند ہوا۔آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 45,774 جبکہ کم ترین سطح 45,505 رہی۔

آج دن بھر مجموعی طورپر322 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔164 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ136کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More