ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے مرتکب ای سی پی افسران کی تنزلی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں کوتاہی برتنے والے محکمے کے افسران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو او ایس ڈی بنادیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کی ڈسکہ انتخابات میں کوتاہی برتنے والے افسران او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ۔ دونوں افسران کو الیکشن کمیشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق انکوائریوں میں ذمہ قرار دیے جانے والے افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل، اسپیشل سیکریٹری ، ڈی جی لا، ڈائریکٹر ایچ آر اور ڈی ڈی لاء شامل ہوں گے ۔کمیٹی سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں کام کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More