پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 5 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لٹر ہو گی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے فی لٹر سستا کیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے فی لٹر ہو گئی، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More