عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی، فی اونس 1801 ڈالر کا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 100 روپے کمی دیکھی گئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 19 ڈالر کم ہوگیا ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 100روپے کی کمی کے بعد1 لاکھ 26ہزار150 روپے پرہوگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 86 روپے کی کمی سے1لاکھ8 ہزار 153 روپے ہوگئی ۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ آج عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا 1801 ڈالر پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More