مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ عالمی بازار میں بھی 8 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 250روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونافی تولہ 1لاکھ25 ہزار300روپے پرآگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 214 روپے کمی سے1لاکھ 7ہزار425روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں بھی8ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1826 ڈالرپرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More