مقامی اور عالمی بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 150روپے کی کمی سے 1لاکھ32 ہزار روپے پرآگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت128روپے کمی سے1 لاکھ13ہزار169روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ عالمی مارکیٹ میں 9ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1895ڈالرپر آگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More