مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں200 روپے کی کمی ہوگئی جسکے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ 26ہزار800روپے پرآگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سے1لاکھ 8ہزار 710 روپے ہوگئی ۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔عالمی مارکیٹ میں 2ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1894ڈالر پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More