اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا فیصلہ کر لیا۔الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھ کر3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگی ہیں۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں صرف مئیر کی نشست کے انتخاب میں ای وی ایم استعمال کی جائے گی۔مئیر کےانتخاب کیلئے الیکشن کمیشن 800 پولنگ اسٹیشنز کے تمام پولنگ بوتھ پر ای وی ایم استعمال کریگا، تمام پولنگ بوتھز کیلئے 3100 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی جب کہ الیکشن کمیشن 800 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بیک اپ کیلئے رکھے گا۔

الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس سے ای وی ایم کے علاوہ تکنیکی سپورٹ بھی مانگی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت سائنس رسک مینجمنٹ ،سیکیورٹی میکنزم سرٹیفکیشن سمیت پولنگ سٹاف کو تربیت دے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More